وہ شخص جو اپنے زمانے اور سوسائٹی کو نہیں جانتا وہ جاہل ھے



699 Views

Blog Written By: Abu Talha



Scan QR Code to Read Blog on Mobile

QR Code Not Available


قارئین کرام اس دنیا میں مختلف مزاج کے لوگ رہتے ہیں کسی کو ریسلنگ کسی کو کرکٹ کسی کو فٹبال اور کسی کو والی بال پسند ھے لیکن روز اول سے مجھے جب بھی خبریں سننا پسند یہ میری آرزو ہے کہ جب بھی ٹیلی ویژن آن کروں تو کوئی نہ کوئی خبر سکرین پر چل رہی ہو ابتداء میں دوست احباب مجھے تنگ کرتے رہتے کہ یہ کیا ہر وقت خبریں ہی خبریں لگائے رہتے ہو کبھی کھیل دیکھا کرو کوئی فلم دیکھ لیا کرو لیکن طبیعت ہمیشہ حالات حاضرہ پر آ گاہی کی طرف مائل تھی لیکن بعد میں جب اقاصلی للہ علیہ والہ کی حدیث سنی تو اپنی عادت پر بڑی خوشی ہوئی کہ وہ شخص جو اپنے زمانے اور سوسائٹی کو نہیں جانتا وہ جاہل ھے دوستو اہل زمانے سے آ گا ہی کیلئے میڈیا کا استعمال ناگزیر ہوچکا ہے خواہ وہ سوشل میڈیا ہو یا الیکٹرانک میڈیا ہو یا پھر پرنٹ میڈیا ہو بلکہ اب تو میڈیا معاشرے کا اہم حصہ بھی بن چکا ہے اور میڈیا والے اس حد تک آ گے بڑھ چکے ہیں کہ جس کو چاہیں زیرو سے ہیرو کردیں اور جس کو چاہیں آ سمان پر اٹھا دیں میڈیا کی آزادی بہت ضروری ہے لیکن میڈیا کا تجارت گھر نہایت تباہ کن ہے معاشرے کیلئے خصوصی طور پر ھماری نئ نسل اس سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے اگر ہم ان فسادات کا تدارک نہ کر سکے تو خدا ناخواستہ آ نے والے لوگ اخلاقی طور پر تباہ برباد ہوسکتے ہیں اس سلسلے میں ایک اہم ذمہ داری والدین کی بنتی ہے کہ وہ اپنی اولاد کو آ ذاد چھوڑ نے سے گریزاں ہوں ورنہ قیامت کے دن اللہ تعالٰی کے حضور اپنی اولاد کی تربیت نہ کرنے کی وجہ رسوائی کا سامنا کرنا پڑ ے گا کیونکہ حدیث میں ہے کہ تم میں سے ہر ایک نگہبان ھے اپنے ماتحت لوگوں پر اللہ تعالٰی ہماری حالات اپنے فضل سے درست فرماے آ مین